ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر اقدامات کا عندیہ

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سخت ترین اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو جلد قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، صوبائی حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت ڈرافٹ الیکشن رولز الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے کام مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کواگلے 2روز میں آگاہ کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں