ڈھاکا (جسارت نیوز)بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں منسٹر گروپ ڈھاکا نے کومیلا وکٹورینز کو 50 رنز سے ہرا دیا، گزشتہ روز ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 15ویں میچ میں منسٹر گروپ ڈھاکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر181رنز بنائے ۔ کپتان محمد اللہ نے 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، تمیم اقبال 46رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ تنویر اسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کومیلا وکٹورینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 131رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، محمود الحسن 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آندرے رسل نے 3 کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔