ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پروپیگنڈا کر رہی ہے ، بلاول

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمودسے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کررہے ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے گھبرا کر حکومت نے پی پی اور عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔ چیئرمین بلاول زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پی پی رہنما مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچے، جہاں لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت سے عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہم اس سے گھبرانے والے نہیں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہوگی، 27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر اپنے شہروں سے نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں