ملتان(جسارت نیوز) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن بلیوز نے بلوچستان بلیوز کو 74 رنز سے ہرادیا۔ 184 رنز کے تعاقب میں بلوچستان109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد نبیل اور حسن خان نے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔علی مہدی 35 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عادل اور محمد اسفند نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا بلیوز نے سینٹرل پنجاب بلیوز کو 41 رنز سے شکست دے دی۔ 216 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 174 رنز پر ہمت ہارگئی۔ سبحان سعید 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عثمان خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل شاہ زیب خان اور عثمان خان کی نصف سنچریوں کی مدد سے 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے تھے۔ شاہ زیب خان نے 58 اور عثمان خان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ علی حمزہ نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔زواری کرکٹ گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب بلیوز نے سندھ بلیوز کو2 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 133 رنز کا ہدف 37.3 اوورز میں قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر سمیر احمد منہاس نے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
