امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی سینتالیس لاکھ مزید خوراک فراہم کردی گئی ہیں۔
اضافی خوراکوں کی فراہمی سے پاکستان کو امریکہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی ویکیسن خوراکوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ چوہتر لاکھ ہو گئی ہے۔ فائزر ویکسین کرونا وائرس کی کسی بھی قسم کے خلاف موثر ہے ۔
کورونا وائرس کے خلاف باہمی اشتراک کے تحت امریکہ اب تک پاکستان کو تقریبا” سات کروڑ ڈالر کی امداد بھی فراہم کر چکا ہے۔ امریکہ کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی کا سب سے بڑا حصہ دار ہے ۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments