حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین ڈویژن نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور پسماندگی کی بڑی وجہ صوبائی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ملنے والی ر قم جنہیں آبادی و ضرورت کے تناسب سے اضلاع میں تقسیم کرنے چاہیے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل صحت ،تعلیم
،ترقی، روزگار میسر آئیں لیکن صوبائی حکومت ان اربوں روپے کو اپنی مرضی سے خرچ کرتی ہے کرپشن اور بدانتظامی کے باعث آج حیدرآباد کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے بلدیاتی اداروں کے اختیارات صوبائی حکومت نے ترمیمی بل 2021ء منظور کرکے سلب کرلیے ہیں حالانکہ عوام کے60فیصد مسائل صحت و صفائی ،روزگار، گلیوں کی تعمیر و دیگر ان بلدیاتی اداروں اور نمائندوں سے منسلک ہوتے ہیں۔