ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 10 کان کن ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، حادثے میں 10 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان عبوری حکومت کے سربراہ برائے بغلان ثقافت مصطفیٰ ہاشمی نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بغلان کی تحصیل ناہرین میں واقع کوئلے کی کان ‘چیناریک’ بیٹھ گئی ہے۔

تحصیل ناہرین کے کوئلے کی کانوں کے ڈائریکٹر عبداللہ حامد نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 10 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں اور 10 کو بچا لیا گیا ہے۔

عبداللہ حامد نے کہا ہے کہ حادثہ گیس دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی علاقے میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔ ملک میں کان کنی کے شعبے میں ضروری حفاظتی تدابیر سے لاپرواہی کی وجہ سے ہر سال متعدد کان کن ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں