ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایچ ای سی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی خالی پوسٹ پرتقرری درد سر بن گئی

 اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر کی خالی پوسٹ پرتقرری کرنا درد سر بن گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خالی پوسٹ کیلیے انٹرویوز کے لیے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ کے متنازع ہونے پر انٹرویو کیلیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواران نے بھی انٹرویو میں شرکت سے انکار کر دیاہے۔

سلیکشن بورڈ کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے۔

گزشتہ روز وزارت تعلیم کی جانب سے سلیکشن بورڈ پر اٹھائے گئے تحفظات دور کر کے ای ڈی کی پوسٹ کے لئے انٹرویو منعقد کرنے کا کہا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں