ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باہوخیبر پختونخواں سے 1800 سال پرانے بدھ اسٹوپا دریافت

ڈائریکٹویٹ آف آرکیالوجی اینڈمیوزیم خیبرپختونخواکےمطابق صوابی کے گاوں باہومیں چھ ماہ سے جاری کھدائی پرکام کےدوران آج بہت بڑی کامیابی میسرآئی ہے۔کھدائی کےدوران 1800سال پرانےنوادرات برآمدہوئےہیں۔جن میں بدھ مت کا اسٹوپا دریافت کیا گیاہے۔ یہ خطے کے سب سے بڑے بدھ اسٹوپا میں سے ایک ہے۔
باہو ڈھیری صوابی کے مقام پر محکمہ آثار قدیمہ کے پی نے چھ ماہ قبل سائنسی کھدائی شروع کی تھی اور اب بدھ اسٹوپا کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ یہ پورے خطے میں بدھ مت کا سب سے بڑا مقام سمجھا جاتا ہے۔ اس مقام سے کل 400 نوادرات برآمدہوئےہیں جوتقریبا 1800سال پرانےہیں۔خیبرپختونخواہ آثار قدیمہ کا اگلا قدم تحفظ شروع کرنا اور اس جگہ کو ثقافتی سیاحت کے مقاصد کے لیے تیار کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں