ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور یوکرین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان

 یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگال نے کہا ہے کہ  ترکی کے ساتھ آزادنہ تجارت سمیت بارہ نئے سمجھوتوں پر دستخط کا امکان ہے۔

 یوکرینی وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ  ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی،ہوا بازی و خلائی صنعت اور دیگر شعبوں میں مختلف معاہدوں کی منظوری کی تجویز کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔

ڈینس شمیگال نے بتایا کہ آج یوکرین اور ترکی کے درمیان بارہ مختلف معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے جو کہ صدر ایردوان کے دورہ یوکرین کے دوران ہو سکتے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں