ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکردو اور گرد ونواح میں وقفے وقفے سے برف باری جاری

سکردو اور گرد ونواح میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔برف باری کے باعث بالائی علاقوں کا ذمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ بالائی علاقوں کی جانب سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔برف باری کے بعد نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سات جبکہ بالائی علاقوں میں منفی سترہ تک سردی کی شدت رکاڑد کی جارہی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث سکردو اور اسلام آباد کے درمیان آج بھی پرواز نہ ہوسکی ۔ بالائی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خطرات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کنڑول روم میں خصوصی ریسپانس ڈیسک بنایا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں