ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشلے جائلز نے ایشز سیریز میں شکست کے بعد ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں 0-4 کی ذلت آمیز شکست کی قیمت چکاتے ہوئے ایشلے جائلز نے انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے میجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایشز میں شکست سے قبل بھی 2021 میں انگلش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، انگلش ٹیم کو گزشتہ سال کھیلے گئے 15 ٹیسٹ میچوں میں سے 9 میں شکست ہوئی اور اسے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشلے جائلز نے مردوں کی کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

48 سالہ ایشلے جائلز کو 2018 کے آخر میں انگلش ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کی جگہ مقرر کیا گیا تھا جو اگلے مہینے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے عبوری طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رواں موسم سرما میں ایشز سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسے مواقع پیدا کیے جائیں جو ہماری ٹیم کو جیت کے قابل بنائیں۔

ایشز سیریز میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اسپنر ایشلے جائلز کے لیے عہدے پر برقرار رہنا بہت مشکل نظر آرہا تھا، کووڈ 19 وبا کے دوران آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ٹیم کے تمام مسائل کی وجہ قومی سلیکٹر ایڈ اسمتھ کی برطرفی کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا جس کے بعد ٹیم کو منتخب کرنے کا مکمل اختیار پہلے سے ہی دباؤ میں موجود ہیڈ کوچ کرس سلوروُڈ کو دیا گیا، جس کے باعث ان کو تنقید کا سامنا تھا۔

ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں ایشلے جائلز کے دور میں حاصل اعزازات کو تسلیم کیا گیا ہے، ان کے دور میں حاصل کیے گئے اعزازات میں ملک کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2019 میں پہلا ورلڈ کپ ٹائل جیتنا، ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آنا اور ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں نمبر 4 کی پوزیشن پر موجود ہونا شامل ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اینڈریو اسٹراس کو آنے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے عبوری طور پر مقرر کیا جارہا ہے جبکہ مستقل ڈائریکٹر کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس بیان کا مطلب ہے کہ ایشلے جائلز اب انگلینڈ کرکٹ کے ڈریسنگ رومز کلچر سے متعلق جائزہ لینے کے معاملے کا بھی حصہ نہیں ہوں گے جس کا یارک شائر میں عظم رفیق کے ساتھ کیے گئے امتیازی سلوک کے بعد آغاز ہوا تھا۔

عظیم رفیق کے انکشافات نے ایک نسلی اسکینڈل کو جنم دیا تھا کیونکہ عظیم رفیق کے بیانات کے بعد کئی کاؤنیٹوں میں اس طرح کے واقعات سامنے آئے تھے اور اس معاملے پر اب ریٹائر اسپنر کے الزامات کے جواب پر چیف ایگزیکٹو انگلش کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے مطالبے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایشلے جائلز اور سلوروُڈ نے ای سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اینڈریو اسٹراس کو ایشز سیریز سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی۔

’مشکل ترین صورتحال‘

اینڈریو اسٹراس نے بدھ کے روز فل ای سی بی بورڈ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھٹرن سمیت کئی ماہرین نے سوال اٹھائے ہیں کہ کئی متنازع سلیکشن کے فیصلوں کے بعد بھی کیا سلوروُڈ ہیڈ کوچ رہ سکتے ہیں۔

تاہم ای سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ سلوروڈ اور انگلینڈ کے بیٹنگ کوچ گراہم تھورپ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ جو روٹ کے بطور کپتان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

ایشلے جائلز کا انگلینڈ کرکٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال بہت زیادہ چیلنجنگ تھے اور مشکل ترین حالات میں جو اچھی کارکردگی ہم دے سکے مجھے اس پر فخر ہے۔

چیف ایگزیکٹو انگلش کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن نے بھی ایشلے جائلز کی ای سی بی اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے خدمات کو سراہا۔

گزشتہ ماہ اس وقت جب میلبورن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کرکٹ ٹیم قابل رحم حالت میں 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سیریز میں واپسی کی تمام امیدیں ختم ہوگئی تھیں تب ایشلے جائلز نے کہا تھا کہ میں ایشز سیریز ہارنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

تاہم انہوں نے انگلینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سینئر منیجمنٹ کو ہٹانے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

ایشلے جائلز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ مجھے تبدیل کر سکتا ہے، ہیڈ کوچ کو تبدیل کرسکتا ہے، کپتان کو تبدیل کرسکتا ہے لیکن اس طرح سے ہم صرف مستقبل کی ناکامیوں کے لیے رہنما تیار کر رہے ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post ایشلے جائلز نے ایشز سیریز میں شکست کے بعد ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں