ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز، وزیراعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں وزیراعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن سمیت کئی ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، ازبکستان کے صدر اور دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

کووڈ-19 کے خطرات کے باوجود سخت قواعد کے ساتھ سرمائی اولمپکس کا آغاز ہوا، اس کے علاوہ امریکا سمیت متعدد ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 3 ہزار فن کاروں نے حصہ لیا—فوٹو: رائٹرز

سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے جن ممالک نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے سرکاری نمائندے نہیں بھیجے، ان میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سرفہرست ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز چین کے صدر شی جن پنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس بیچ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی ہوا جہاں گیمز میں شریک 91 ممالک کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔

روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن بھی شریک ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ڈائریکٹر ژینگ یمو ہیں جنہوں نے بیجنگ سمر گیمز 2008 کے انتظامات بھی کیے تھے۔

افتتاحی تقریب میں 3 ہزار فن کاروں نے سرمائی اولمپکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جو بیجنگ اور قریبی صوبے ہیبے کے عام فن کار تھے اور اس کا عنوان ‘اسٹوری آف سنوفلیک’ تھا۔

شی جن پنگ اور اولمپک کمیٹی کے سربراہ اسٹیڈیم میں آئے—فوٹو: اے پی

ژینگ یمو نے کہا کہ افتتاحی تقریب کورونا کی عالمی وبا سمیت بدلے ہوئے عالمی منظرنامے کو پیش کر رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ شرپسند طاقتیں چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

افتتاحی تقریب میں شان دار آتش بازی کی گئی—فوٹو:رائٹرز

انہوں نے کہا کہ پیچیدہ عالمی صورت حال میں سرمائی اولمپکس چین کے عوام کے اعتماد، فخر اور محبت کا عکس ہوگی جو وہ دنیا کے لوگوں کے لیے رکھتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور دیگر بھی شریک تھے۔

سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ محمد کریم کر رہے ہیں جو الپائن اسکی میں حصہ لیں گے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کے لیے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں’.

محمد کریم سرمائی اولمپکس میں تیسری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ پاکستان نے مجموعی طور پر 4 مرتبہ سرمائی اولمپکس میں حصہ لیا۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ 2010 میں وینکوئیر الپائن اسکی میں حصہ لیا تھا جہاں محمد عباس نے نمائندگی کی تھی، جس کے بعد محمد کریم نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

منبع: ڈان نیوز

The post بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز، وزیراعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں