ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہی گیروں کی لاپتہ مزید دو نشیں سمندر سے نکال لی گئیں

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں سمندر میں ڈوبنے والی الصدیق نامی کشتی کے عملے کی آخری دو لاپتہ لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ یہ کشتی جنوری کے آخری ہفتے میں خراب موسم کی وجہ سے ہجامبرو کریک کے نزدیکی علاقے میں شدید طوفان کی وجہ سے الٹ گئی تھی۔
31 جنوری کو عملے کے 8 ارکان کو بچا لیا گیا جبکہ 06 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس کشتی کے عملےکے دو افراد لاپتہ تھے۔ پا ک بحریہ اور پی ایم ایس اے کی ٹیموں نے ہجامبرو کریک کے علاقے میں تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے باقی اہلکاروں کی تلاش جاری رکھی اور خراب موسمی حالات میں 10 دن سے زیادہ مسلسل تلاش کے بعد باقی ماندہ لاشوں کو کھلے سمندر سے ڈھونڈ نکالا_

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں