ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان پر وکلا کے دلائل مکمل ,عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ملیر کورٹ میں جودیشل مجسٹریٹ عدالت کے روبرو ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، مدعی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے 7 ملزمان کو فہرست سے خارج کرنا بدنیتی ہے، مدعی اور ناظم جوکھیو کی بیوہ نے 161 کے بیان میں تمام ملزمان کے کردار واضح کیے ہیں۔

161 کے واضح بیانات کے باوجود ملزمان کو ریلیف دیا گیا، ناظم جوکھیو کو اس کے گھر سے مرضی کے برخلاف جام ہاؤس لے جایا گیا، زبردستی جام ہاؤس لے جانے کے باوجود پولیس نے چالان سے اغوا کی دفعہ خارج کردی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے ابتدائی مرحلے پر ملزمان کو فہرست سے خارج کرنا مناسب نہیں ہے، پولیس تفتیش میں کئی خامیاں واضح نظر آتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں