ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کا زور صنعتکاروں پر چلا ،کسی سیاستدان سے وصولی نہیں کی ،سلیم مانڈوی والا

نواب شاہ ( نمائندہ جسارت)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بے نظیر پبلک اسکول میں مستحق طلبہ میں جوتے تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جتنی وصولی کی وہ صنعتکاروں سے کی، پیسہ ان سے ملا ہے جو ڈر پوک تھے ،نیب نے کسی سیاست دان سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے 815 بلین کہاں گئے آج تک حساب نہیں دیا،چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ،حساب مانگنے پر یہ بھاگ جاتے ہیں، نیب کی وجہ سے کئی لوگوں نے خودکشیاں کیں، نیب کا قانون تبدیل ہو یا اسے ختم کیا جائے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نکل جائیں گے تو خطرناک ہوں گے یہ پہلے ہی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدراتی نظام ضیا الحق اور مشرف کے دور میں بھی لوگوں کی خواہش سے نہیں لگا ،صدراتی نظام ایک صورت میں آسکتا ہے جب آئین میں ترمیم ہواورتمام
سیاسی جماعتیں راضی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ سیاست کا حصہ ہے لانگ مارچ سے کوئی تبدیلی نہیں آتی، 3 ماہ تک یہ لوگ کنٹینر پر بیٹھے رہے لیکن تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ نواب شاہ انڈسٹریل زون فعال کرنے سے بے روز گاری ختم ہوگی انڈسٹریل زون میں کارخانے لگانے کے لیے صنعت کاروں کو سہولت دی جانی چاہیے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سندھ کے تمام انڈسٹریل زون فعال کرنے اور لوگوں کو روزگار دینے کیلیے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اسکول کے بچوں میں جوتے تقسیم کیے، اس موقع پر کمشنر رشید احمد زرداری ،ڈپٹی کمشنر عامر حسین پہنور ،سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن راضی خان جمالی ،میر خان زرداری بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں