ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اب بھنگ سے ملکی معیشت ٹھیک کریں گے، سعید غنی

کراچی (نمائندہ جسارت) سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کریں گے۔ اسد عمر اور علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ تاریخ بتائے گی کہ نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم کو اقتدار میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور علی زیدی نے سندھ کے مسترد ٹولے کے ساتھ
پریس کانفرنس کی، عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس معاشیات کے ماہر ہیں مگر نکلے سب کرپشن کے ماہر، نام نہاد صحت کارڈ 450 ارب روپے کا قومی خزانے پر ڈاکا ہے، عمران خان اپنے اسپتال کی خاطر سرکاری اسپتالوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں، 27 فروری کو بلاول زرداری کا لانگ مارچ نالائق وزیراعظم کو گھر کا راستہ دکھائے گا۔ علاوہ ازیں سعید غنی نے وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں