ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایس او جونیئر فٹبال :الفا اور بدری نے برتری ثابت کر دی

پی ایس ایس او جونیئر فٹبال کے اختتام پر فاتح ٹیم الفا اور بدری کا مہمان خصوصی اور آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام کراچی اسکول گیمز جونیئر فٹبال ایونٹ کااختتام ہو گیا ۔پی ایس ایس اوجونیئر فٹبال مقابلے آغا خان فٹبال گرائونڈ میں کھیلے گئے۔گریڈ سکس بوائز میں الفا کور جبکہ گریڈ سیون بوائز میںبدری ہائی اسکول فاتح رہا ۔ان دونوں فائنل میں پی اے ایف چیپٹر کی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ محمد سلیم بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔گریڈ ایٹ میں بیکن ڈسکوری ونر اور الفا کور رنز رہی جبکہ ارحم بہترین کھلاڑی رہے ۔گریڈ 4اور 5بوائز میں سٹی اسکول پی ایف چیپٹر فاتح اور بدری ہائی اسکول رنر اپ رہا ۔برہان بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ تقریب تقسیم انعامات میں قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ ناصر اسماعیل مہمان خصوصی تھے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں