ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشز سیریز میں شکست،ایم ڈی کے بعد ہیڈ کوچ بھی مستعفی

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایم ڈی ایشلے جائلز کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈبھی ایشز سیریز میں شکست پر انگلینڈ کی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں ۔ آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز سیریز میں نہ صرف 4-0 سے شکست دی بلکہ اس کا دفاع بھی بھرپور انداز میں کیا۔ 46سالہ کرس سلور ووڈ کی ٹیم ہیڈ کوچ کے عہدے پر تقرری 2019 میں ایشلے جائلز نے کی تھی۔ اینڈریو سٹراس نے عارضی طور پر ایشے جائلز کی جگہ عہدہ سنبھال لیا ہے اور وہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے عبوری کوچ کا تقرر کریں گے۔3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جانا ہے ۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے کہا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنی ذمہ داریوں کے دوران اچھا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز دوران اینڈریو سٹراس نگراں کوچ مقرر کریں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں