ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں کارروایہ کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں