ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے کوئی تعلق نہیں‘جہانگیر ترین

لودھراں ( آن لائن )رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے میراکوئی تعلق نہیں ہے، بحران انتہا پر پہنچ جاتا ہے تب حکومت حرکت میں آتی ہے، بحران پیدا ہونے سے پہلے اس پر قابو پانے کیلیے حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ پوری منی ٹریل موجود تھی لیکن تا حیات نااہل کردیا گیا،تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ،تاحیات نااہلی کا تْک ہی نہیں بنتا، چور اور قاتل سزا کاٹنے کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں اور تاحیات نااہل بھی نہیں ہوتے، میرا قصور یہ تھا کہ میں نے لندن میں ٹیکس کیادا شدہ پیسوں سے گھر خریدا،میں غلط تھا تو مجھے ایک بار کے لیے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہ کیاجاتا۔ بحران انتہا پر پہنچ جاتا ہے،تب حکومت حرکت میں آتی ہے، بحران پیدا ہونے سے پہلے اس پر قابو پانے کیلیے حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں