ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوبز شخصیتیں بھی موجودہ حکومت سے بیزار: عمران خان کو اب گھر جانا چاہیے، اریبہ حبیب

اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو واپس گھر چلے جانا چاہیے۔

نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ اریبہ حبیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے شرکت کی، دونوں مہمانوں سے شو کے میزبان نے دلچسپ سوالات پوچھے جب کہ ان سے عوام کی آراء پر مبنی رائے سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

پروگرام کے سیگمنٹ  500 کی دوڑ میں اریبہ حبیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کو شکست دے دی۔

دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ پچھلی حکومتیں پانی اور بجلی لے کر گئی تھیں، یہ تو گیس بھی لے گئے ہیں۔

اپنی شادی پر جہیز دینے سے متعلق اریبہ نے کہا کہ انہیں اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا، شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں