ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے جب کہ مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں