ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مڈگاسکر: طوفانِ باد و باراں، 10 افراد ہلاک

بحیرہ ہند کے جزیرہ ملک مڈگاسکر میں باٹسیرائل طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

حکومت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق طوفان نے، ہفتے کے آخر میں ‘آنتاناناریوو’ سے 530 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے ماننجاری کو لپیٹ میں لے لیا۔ طوفان کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 27 جنوری کو ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ موسمی حالات کی وجہ سے ملک کے 12 علاقوں سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں