ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا

سڈنی(جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کا آئندہ ماہ ہونے والا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ بارڈر کنٹرول اورقرنطینہ کی ضروریات کے باعث سیریز منسوخ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیریز منسوخ ہونے کی ایک وجہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سفری پابندیاں بھی ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے درمیان جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث دورے کو ترک کرنا ہی واحد آپشن بچا ہے۔واضح رہے کہ کیویز اورکینگروز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 18 اور 20 مارچ کو شیڈولڈ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں