ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست اترپردیش میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ جاری

بھارت کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی کے لیے الیکشن کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی مدمقابل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 403 حلقوں کے لیے الیکشن ہو رہے ہیں۔

ریاست میں انتخابات 7 مارچ  تک 7 مراحل میں ہوں گے۔ اترپردیش اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن میں 15 کروڑ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 58 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

اترپردیش بھارت کی سب سے زیادہ 24 کروڑ آبادی والی ریاست ہے۔ اترپردیش سے 80 ارکان پارلیمان کا انتخاب ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں