ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ میں بھی ویکسین کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرین احتجاج کررہے ہیں

ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیوروںنے کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرک ڈرائیوروں نے کینیڈا میں جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ریلیاں نکالیں۔ بدھ کے روز ٹرک ڈرائیوروںنے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمان کے اطراف کی سڑکوں سمیت دیگرشاہراہوں کوبھی بند کردیا۔ مظاہرین نے کورونا سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں کوانتہائی سخت قراردیتے ہوئے کورونا کی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں