ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میزائل شکن نظام کی تجدید میں امارات کی مدد کرے گا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن نظام بہتر بنانے میں معاونت کرے گا۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکینزی نے ابوظبی کے دورے کے دوران کہا کہ امریکا تمام ممکنہ طریقوں سے متحدہ عرب امارات کی معاونت کرے گا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکا سے پیٹریاٹ اور تھاڈ جیسے میزائل شکن نظاموں کے لیے درخواست کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں