ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ (بوائز) کا آغاز 22فروری 2022ء سے ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخوا میں شروع ہو رہا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں صرف بورڈ سے الحاق شدہ نہم ودہم جماعت کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے(بوائز) کے ٹرائلز منگل15فروری کو بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد (انٹر بورڈ آفس) میں لیے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان اپنے تصدیق شدہ اتھارٹی لیٹر اور طلباء کو مکمل کرکٹ کٹ کے ساتھ لے کر بختیاری یوتھ سینٹر نارتھ ناظم آباد میں 15فروری کی صبح رپورٹ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں