ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاتحریک اپوزیشن کا آئینی حق ہے ہمیں اس سے کوئی خطرہ نہیں

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اتحادی ساتھ ہیں، پہلے معیشت کے چیلنجز سے نمٹنا ہےاور الیکشن میں ابھی وقت باقی ہے۔ سیاست سے زیادہ ملک کا خیال رکھنا ہوگا۔
لاہور کے نجی ادارے میں اساتذہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لاناُچاہتی ہے تو ضرور لائے کل پرویز الہی سے ملاقات ہوئی گھروں میں بھی گلے شکوے چلتے رہتے ہیں۔ن لیگ اپنے ساتھ رابطے میں رہنے والے لوگوں کے نام سامنے لائے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہناتھاکہ اس وقت محاذ آرائی کا ماحول نہیں بننا چاہیے افغانستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے سیاست سے زیادہ ملک کا خیال رکھنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ استاد کا مقام وزیراعظم سے زیادہ ہوتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ تعلیم کے میدان میں دنیا کے مقابلے میں اپنی جگہ نہیں بنائی اور جگہ بنانے کےلئے ہمیں جنون اختیار کرنا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں