ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان طالبان نے 2 غیر ملکی صحافی و دیگر شہریوں کو رہا کردیا

کابل (صباح نیوز) افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کیلیے کام کرنے والے 2 غیر ملکی صحافیوں کو رہا کردیا ہے۔ کابل سے جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افغان شہری بھی رہا کردیے ہیں، غیر ملکی صحافیوں کو شناختی کارڈ اور اجازت نامے نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بھی صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ صحافیوں، دیگر افغان شہریوں کی رہائی پر اطمینان ہوا ہے، افغان عوام کی مدد کیلیے پرعزم ہیں۔

The post افغان طالبان نے 2 غیر ملکی صحافی و دیگر شہریوں کو رہا کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں