ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی نے مسلسل تین برس میں سب سے زیادہ اسلحہ مصر کو فروخت کیا 

برلن: جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنا تین روزہ دورہ مشرق وسطی مکمل کر لیا ہے۔

ان کے دورے کی آخری منزل مصری دارالحکومت قاہرہ تھی جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اپنے ہم منصب سامح شکری سے ملاقاتاتیں کیں۔ جرمنی نے مسلسل تین برس کسی دیگر ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسلحہ مصر کو ہی فروخت کیا ہے۔ جرمن حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2021 کے دوران جرمنی اسلحے کی برآمدات ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہی۔

تاہم جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر میں انسانی حقوق کی صورتحال برلن کی پالیسی میں مرکزی کردار ادا کرے گے اور انہوں نے مصری حکام سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو اٹھایا۔ بیئربوک مشرق وسطی کے اس اولین دورے کے دوران اسرائیل، فلسطینی علاقوں اور اردن بھی گئیں۔

The post جرمنی نے مسلسل تین برس میں سب سے زیادہ اسلحہ مصر کو فروخت کیا  appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں