ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سے دستبردار

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ میں برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے ، ندیم عمر کا شکریہ اور ان سے معذرت بھی کی ہے کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل رہا۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ مداحوں کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا، دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں ایکشن میں آسکوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں