ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی محاذ کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں،خالد مشعل

دوحا(صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی محاذ کو متحد کرنے کے لیے سب کو شامل کرنے کی جستجوکررہے ہیں۔مشعل نے ٹوئٹر پرعلاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے درمیان فلسطینی کاز کے مستقبل پر ایک انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو محروم کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ قیادت پر کسی کی اجارہ داری ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ایل او میں خلل ڈالنا مناسب نہیں ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سیکورٹی کوآرڈینیشن کے باوجود 2020 کے مقابلے2021ء کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کی شرح دوگنی ہوگئی۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی جماعت تمام محاذوں پر حربوں اور اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے مزاحمت کو فروغ دینے کے لیے اپنی پوری طاقت سے کوشش کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں