ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے، اسدعمرکا فضل الرحمن پہ طنز

وفاقی وزیر  اسد عمر نے عمر امین گنڈا پور کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور  اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انھیں شکست ہوئی۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ “زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا”۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

 غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 ووٹ لیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی ف کے رہنما کفیل احمد نے 38 ہزار 891ووٹ لیے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمرامین نے 24 ہزار سے زائد ووٹو ں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔ عمر امین گنڈا پور کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں جشن  بھی منایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں