ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن، صوبہ حجہ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں دو شہری ہلاک

مغربی یمن کے صوبہ حجہ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں دو شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

۔یمنی فوج کی 5ویں ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل صوبہ حجہ کے قصبے حیران میں ایک مکان پر گرا

بتایا گیا ہے کہ حملے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق حوثیوں نے جنوب میں صوبہ طائز کے علاقے عبدل میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔

حملے میں 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

دونوں واقعات کے حوالے سے حوثیوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں