ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: زہریلی شراب پینے سے ایک ہلاک‘ 8کی حالت نازک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا میں زہریلی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ 8کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والے شخص کی عمر 52 سال تھی اور باقی شراب نوشی کرنے والوں کی عمریں 33 سے 55 سال کے درمیان تھی۔ استغاثہ کے ترجمان گرڈ شیفر کے مطابق شراب میں کوئی ایسی چیز شامل تھی جو عام طور سے اس میں نہیں ہوتی۔ اسٹغاثہ کے ترجمان نے کہا کہ شراب میں زہر کی ملاوٹ کے حوالے سے مقامی میڈیا کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

The post جرمنی: زہریلی شراب پینے سے ایک ہلاک‘ 8کی حالت نازک appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں