ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس 48گھنٹوں میں مذاکرات کرے‘ یوکرائن کا مطالبہ

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن نے روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔یوکرائن کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے سرحد پر روسی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے سے متعلق روس سے باضابطہ وضاحت کرنے کی درخواست کی تھی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کشیدگی میں کمی اورفوجی امورسے متعلق شفافیت کے معاہدوں کوپورا کرے۔ یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ فوج کے باوجود روس نے یوکرائن کیخلاف کسی جارحیت کے امکان کومسترد کیا ہے۔

The post روس 48گھنٹوں میں مذاکرات کرے‘ یوکرائن کا مطالبہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں