ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان،وزیراعظم آج منظوری دینگے

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی۔16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں پیٹرول ساڑھے8روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے،اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے جس کا اعلان آج منگل کو کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں