ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈین وزیرِاعظم کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈین وزیرِ اعظم نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ فوج تعینات نہیں ہوگی تاہم حکام کو مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ٹرکوں کو قبضے میں لینے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی مختصر مدت کے لیے نافذ کی جائے گی۔

کینیڈین وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ امن عامہ کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب ایمرجسنی کے نفاز کے اعلان کے باوجود دارلحکومت اوٹاوا میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں