جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں پہلی بار ایک روز میں کورونا وائرس کے 57 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ انڈونیشیا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 57 ہزار 49 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران عالمی وباسے 134 اموات ہوئی ہیں۔ انڈونیشیا میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد 49 لاکھ سے زیادہ اور مجموعی اموات ایک لاکھ 45ہزار سے زائد ہیں۔