پشاور(آن لائن) دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب باجوڑ کے پندرہ دہشت گردوں کے سروں کی رقوم مقرر کر دی ہیں اور باجوڑ میں پندرہ دہشت گردوں سے متعلق پمفلٹس تقسیم کر دیے ہیں، پمفلٹس میں تمام دہشت گردوں کو انتہائی مطلوب قرار دیا ہے، اس سے قبل وزیرستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب اہم دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی، پمفلٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد حکومت پاکستان کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اور عوام ان کی گرفتاری میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے، ان کے سروں کی قیمت فی کس بیس بیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی تصاویر بھی پمفلٹس میںتقسیم کی گئی ہیں۔