ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین کٹنگ سے تلخ کلامی، سہیل تنویر کا بیان سامنے آگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ کے دوران پشاور زلمی کے بلے باز بین کٹنگ سے تلخ کلامی پر سہیل تنویر کا بیان سامنے آگیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر سہیل تنویر نے اپنے بیان میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین کنٹنگ کے ساتھ معاملہ 4 سال سے چلتا آ رہا ہے، کل غیر ارادی طور پر اشادہ کیا جو مجھے بعد میں بُرا لگا۔

سہیل تنویر نے کہا کہ جو بھی ہوا وہ اچھا نہیں تھا، لاہور کو ایسے واقع سے بچایا جا سکتا تھا، چھکا پڑنے کے بعد جب میں نے آؤٹ کیا تو اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگلی صبح ناشتے کی میز پر میں نے بین کٹنگ سے معذرت کی، کل کے میچ میں بین کٹنگ نے مجھے 2 چھکے مارے اور اشارہ کیا جس کے بعد  ہمارے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں