ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے لیبیا بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل نور الدین البونی کے ساتھ ملاقات کی۔
اطلاع کے مطابق حلوصی آقار نے ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال کی سرکاری دعوت پر انقرہ تشریف لانے والے البونی کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال نے بھی شرکت کی۔