ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان، فورسز کاآپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین
شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تحصیل بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش جسے ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کیچ میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور دیگر تخریبی کاررائیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں