ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوجی دستوں کی مشقوں کے بعد کریمیا سے اڈوں کو واپسی

روس نے غیر قانونی طور پر الحاق شدہ کریمیا میں مشقیں کرنے والے فوجی دستوں کی ایک تصویر جاری کی ہے جو اپنے مستقل اڈوں کوواپس لوٹ رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ، کریمیا میں کثیر الاضلاع مشقیں مکمل کرنے والے جنوبی ملٹری دستوں کی کرچ پل کے راستے  اپنے اڈوں پر واپسی کے مناظر کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

ٹرین کے ذریعے واپس آنے والے فوجیوں کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک ان مناظر کا حصہ ہیں۔

کل، روسی وزارت دفاع سے منسلک جنوبی فوجی علاقےکے پریس ترجمان، وادیم استافیف نے اطلاع دی تھی  کہ کریمیا میں مشقیں کرنے والے روسی فوجی یونٹس کی اپنے اڈوں کو واپسی کا عمل شروع ہو گیا  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں