ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سند یافتہ کرپٹ حکومت نے ملک کو دا ئوپر لگا دیا ، حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سند یافتہ کرپٹ حکومت نے ملک کو دا ئوپر لگا دیا ، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12روپے کا اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت
159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا اس حکومت کے سر ہے۔ ہر 15 روز دن بعد عوام کی جیب پر ڈاکا مارا جاتا ہے۔ آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے،اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے،گزشتہ سال بھی پیٹرول کی قیمت میں 40روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں