ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بھارتی لوک سبھا کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے، وزیراعظم سنگاپور

سنگاپور:  وزیراعظم لی شین لا نے کہاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم  لی شین لا کا کہنا تھا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک  کے مقدمے درج ہیں۔

سنگاپورکے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوتے گئے۔ مجرمانہ اورخلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں