ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: خاتون لیکچرار نے حجاب اتارنے کے بجائے استعفیٰ دے دیا

بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے، ایک خاتون لیکچرار نے حجاب اتارنے کے بجائے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔

ریاست کرناٹک میں ایک کالج میں مسلم خاتون لیکچرار کو انتظامیہ نے حجاب کے بغیر کلاس لینے کا حکم دیا جس پر باحجاب خاتون نے حکم ماننے سے انکار کر دیا اور اپنی نوکری کی قربانی دے دی۔

خاتون لیکچرار نے کالج پر نسپل کو اپنے استفعیٰ میں لکھا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی، پچھلے 3 سال سے حجاب کر کے کالج آ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، حجاب پر پابندی کے غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ کرناٹک حکومت نے ریاست میں تمام تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں