ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے کراچی میں صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کراچی میں صحافی کے قتل کی مذمت کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، اندرون سندھ میں بھی صحافیوں پر آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قلم اور مائیک  کو تحفظ دینے کے لیے مرکزی حکومت اقدامات کر رہی ہے، کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں